• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لکس اسٹائل ایوارڈز ہمیشہ سے منفرد رہے ہیں: ماورا حسین

پاکستان سمیت پڑوسی ملک بھارت میں بھی اداکاری کے جلوے دِکھانے والی خوبرو اداکارہ ماورا حسین نے کہا ہے کہ لکس اسٹائل ایوارڈز ہمیشہ سے ہی خاص اور منفرد رہے ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ماورا حسین نے لکس اسٹائل ایوارڈز کے مختلف ایڈیشنز میں لی گئیں اپنی کچھ دلکش تصاویر شیئر کی ہیں۔


خوبصورت میکسی سے لیکر گاؤن تک کے تمام ملبوسات میں ماورا حسین بےحد دلکش نظر آرہی ہیں۔

اس کے ساتھ ہی ماورا حسین نے لکس اسٹائل ایوارڈ میں اداکارہ ریما خان کے ساتھ کی جانے والی اپنی یادگار پرفارمنس کی بھی تصویر شیئر کی۔

ماورا حسین نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میں اس سال لکس سٹائل ایوارڈز میں اپنی نامزدگیوں کے لیے شکریہ ادا کرتی ہوں اور اس کے لیے، میں نے ماضی کے لکس اسٹائل ایوارڈز کی یاد تازہ کردی ہے۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’ہر لکس اسٹائل ایوارڈ اپنے طریقے سے خاص اور منفرد رہا ہے اور میں بہت خوش قسمت ہوں کہ میں ایک لکس گرل کی حیثیت سے اس کا حصہ رہی۔‘

اُنہوں نے اپنے پسندیدہ لمحات کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے ریڈ کارپٹ سے لے کر شاندار ریما جی کے ساتھ پرفارمنس بہت پسند ہے۔‘

خیال رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے سالانہ ایوارڈ شو ’لکس اسٹائل‘ میں اس برس جیو انٹرٹینمنٹ نے سب سے زیادہ نامزدگیاں حاصل کی ہیں۔

جیو ٹی وی اپنی بہترین پروڈکشن کے لیے ٹیلی ویژن کیٹیگریز میں مجموعی طور پر 25 نامزدگیاں حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

لکس اسٹائل ایوارڈز کی آفیشل ویب سائٹ پر ووٹنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے اورصارفین اپنے پسندیدہ اداکاروں کو ووٹ کر رہے ہیں۔ناظرین اپنے پسندیدہ اداکاروں کو ووٹ کرنے کیلئے یہ سائٹ وزٹ کرسکتے ہیں www.luxstyle.pk

انٹرٹینمنٹ سے مزید