• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: دانش آباد میں ڈینگی کیسز میں تیزی سے اضافہ


پشاور کے علاقے دانش آباد میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ جاری ہے، شہری پریشان ہیں جبکہ صوبائی حکومت نے ابھی تک علاقے میں اسپرے نہیں کرایا ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق دانش آباد کے ہر دوسرے گھر میں ڈینگی وائرس سے لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب فوکل پرسن کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں طبی ٹیمیں بھیجی ہیں اور اسپرے بھی کیا گیا ہے۔

فوکل پرسن نے بتایا کہ جہاں سےڈینگی کیسز رپورٹ ہوتے ہیں وہاں ٹیمیں بھیج دیتے ہیں، دانش آباد میں بھی مرحلہ وار اسپرے کریں گے۔

تازہ ترین