• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مچھر کے کاٹنے سے پھیلنے والے ڈینگی وائرس سے ملک بھر میں سینکڑوں افراد متاثر ہوگئے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مزید 32 شہری ڈینگی سے متاثر ہو گئے جس کے بعد یہاں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 177 ہو گئی۔

پنجاب بھر میں ڈینگی کے مزید 73 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، لاہور میں مزید 60 افراد ڈینگی سے بیمار ہو گئے۔

کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بھی ڈینگی کے 300 سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

بہاول پور میں ڈینگی بخار کے مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ جاری ہے۔

بہاول وکٹوریہ اسپتال کے ڈینگی وارڈ میں ڈینگی مریضوں کا علاج تو کیا جا رہا ہے، مگر ڈینگی مچھر کی روک تھام کے لیے اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں ۔

پشاور کے دیگر علاقوں کی طرح کنال روڈ اور دانش آباد میں بھی ڈینگی وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

پشاور کے علاقے دانش آباد میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہونے سے شہری پریشان ہو گئے جنہوں نے فوری اسپرے کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین