کراچی میں ناردرن بائی پاس پر افغان بستی کے قریب کار پر فائرنگ کی گئی تاہم کار سوار محفوظ رہا۔
پولیس کے مطابق مسلح افراد نے اللہ داد گبول نامی شخص پر فائرنگ کی جو اپلائیڈ فار رجسٹریشن والی سرکاری گاڑی میں سوار تھا۔
پولیس کے مطابق اللہ داد گبول کے مطابق نامعلوم ملزمان نے اس پر قاتلانہ حملہ کیا ہے۔
پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں اور متاثرہ شخص سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔