• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ہمسایہ ملک ہے، ان کا موقف قابل تحسین ہے، ہم مشکور ہیں، ذبیح اللّٰہ مجاہد

ترجمان طالبان اور افغانستان کے معاون وزیر اطلاعات ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا ہے کہ پاکستان نے عالمی برادری سے کہا ہے کہ وہ افغانستان سے اچھے روابط قائم کرے، پاکستان ہمسایہ ملک ہے، ان کا موقف قابلِ تحسین ہے، ہم اس کے شکر گزار ہیں۔

ایک انٹرویو میں ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ عالمی برادری کے روابط ضروری ہیں، کئی ممالک نے امریکا، عالمی برادری کے سامنے ہمارے حق میں آواز اٹھائی۔

ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا کہ چین اور روس نے بھی ہمارے حق میں اقوام متحدہ میں بات کی، افغانستان سے ہمسایہ ممالک کے تعلقات بھی ضروری ہیں۔

ترجمان طالبان نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں زبان، مذہب، رسم و رواج کئی چیزیں مشترک ہیں، پاکستان سے ہماری سرحد بھی مشترک ہے۔

ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا کہ پنج شیر میں لڑائی ختم ہوچکی، ہم کسی کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے۔

تازہ ترین