• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہالیان نارتھ ناظم آباد کو مسائل کے حل کیلئے DC آفس کا گھیراؤ کرنا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع وسطی کے تحت ’’تحریک بحالی نارتھ ناظم آباد‘‘ کے سلسلے میں حیدری مارکیٹ تا کے ڈی اے چورنگی صفائی کی بدترین صورتحال ، سیوریج کے تباہ حال سسٹم ، انفراسٹرکچر کی تباہی سمیت دیگر بلدیاتی مسائل کے خلاف احتجاجی فیملی واک کا انعقاد کیا گیا۔امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے واک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہالیان نارتھ ناظم آباد کے علاقہ مکین کو مسائل کے حل کیلئے گھروں سے نکلنا ہوگا اور ڈی سی آفس کا گھیرائو کرنا ہوگا، نارتھ ناظم آباد بحالی تحریک اب پورے کراچی کی تحریک بننے والی ہے۔

تازہ ترین