کراچی(اسٹاف رپورٹر )حب چوکی سیمنٹ فیکٹری گڈانی کے قریب سے نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے،لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے حب سول اسپتال سے سول اسپتال کراچی منتقل کی گئی، پولیس کے مطابق فوری طور پرشناخت اور وجہ ہلاکت معلوم نہیں ہو سکی ہے،عمر40سال ہے ۔مزید تفتیش جاری ہے۔