• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین ٹیم ٹیبل ٹینس، پاکستان نے جرمانہ کے ڈر سے انٹری نہیں بھیجی

کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر ) پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن نے عدم شر کت پر جرمانے کے خوف سے ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے ٹیم ایونٹ کیلئے انٹری نہیں بھیجی جس پر کھلاڑی نالاں ہیں۔ کھلاڑی انفرادی، مکسڈ ڈبلز اور ڈبلز مقابلوں میں شرکت کرینگے ۔ روانگی اور ٹریک سوٹ کے انتظامات فیڈریشن نے کئے ہیں ، پی ایس بی نے مالی مدد نہیں کی ۔ فیڈریشن کے نائب صدر عرفان اللہ خان نے جنگ کو بتایا کہ چار ماہ قبل پاکستان اسپورٹس بورڈ کو این او سی کے لئے درخواست دی تھی، اگست کے وسط میں ٹیم ایونٹ کے لئے اپنی شر کت کی تصدیق کرنا تھا، مگر بار بار رابطے کے باوجود جواب نہیں ملا ، ہم نے ایشین فیڈریشن کی جانب سے نو ہزار ڈالرز جرمانے کے خوف سے انٹری نہیں بھیجی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور فیڈریشن کی چپقلش کی وجہ سے2018میں بھی پاکستانی کھلاڑی عالمی اور ایشیائی مقابلے میں شریک نہیں ہوسکے تھے جس کی وجہ سے پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن پر عالمی اور ایشیائی فیڈریشنوں نے نو، نو ہزار ڈالرز جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔فیڈریشن کوچار سال بعد صرف دس لاکھ روپے کی گرانٹ ملتی ہے۔

تازہ ترین