• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرینگر کی ڈل جھیل گندگی سے بھرگئی، حسن ماند پڑ گیا

سرینگر (جنگ نیوز )کشمیر کے علاقے سرینگر کی مشہور ڈل جھیل میں گھاس، جھاڑیوں اور گندگی کے ڈھیر لگ لگے ہیں جس نے خوبصورت مناظر والے پانی کو دھندلا کر دیا ہےاور اس خوبصورت جھیل کا حسن ماند پڑ گیا،امریکی میڈیا کے مطابق سیاح اس صورتحال سے پریشان جبکہ ملاحوں کو کشتیاں چلانے میں شدید پریشانی کا سامنا ہے ، تفصیلات کے مطابق ڈل جھیل میں عرصے سے کشتی چلانے والے نور محمد کو گھاس اور جھاڑیوں کے درمیان سے چپوؤں کے ذریعے اپنی کشتی کو آگے بڑھانے میں مشکل پیش آتی ہے۔کشتی راں نور محمد کہتے ہیں کہ حکام ڈل جھیل کی صفائی پر بہت زیادہ خرچ کرتے ہیں مگر پھر بھی اس کو اچھی طرح گھاس اور جھاڑیوں سے صاف نہیں کیا جاتا۔سرینگر کے ایک بڑے علاقے پر مشتمل ڈل جھیل کو دیکھنے ہر سال ہزاروں سیاح آتے ہیں۔

تازہ ترین