• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واشنگٹن(صباح نیوز)امریکا کی ریاست مونٹانا میں ٹرین کی 7بوگیاں پٹری سے اتر گئیں ، 3 افراد ہلاک اور 50زخمی ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرین میں عملے کے 16ارکان سمیت 146افراد سوار تھے۔ امریکی حکام کے مطابق ٹرین میں پھنسے تمام افراد کو نکال لیا گیا اور زخمیوں کو ہسپتال میں منتقل کیا گیا، فوری طور پر ٹرین حادثے کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔ حکام نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔

تازہ ترین