• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، دفعہ 144 کے تحت جلسے جلوسوں، مجالس پر پابندی عائد

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے 8 مختلف سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی ہے،اسلحہ کی نمائش، تقاریر،آتش بازی کی خریدو فروخت، استعمال،وال چاکنگ،پوسٹر لگانے پر پابندی لگا دی گئی۔ دفعہ 144 کے تحت ضلع اسلام آباد میں جلسے جلوسوں اور مجالس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے،مقدس اوراخبارات کے اوراق کو بطور ردی استعمال کرنے پر سخت قانونی کارروائی ہوگی،وال چاکنگ،پوسٹر لگانے اور پمفلٹ تقسیم ، ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش،کیسٹ پلیئر، اور ساونڈ سسٹم کے زریعے تقاریر،آتش بازی کے سامان کی خریدو فروخت اور استعمال،غیر قانونی ہاوسنگ سکمیوں کے اشتہارات اور بروشر تقسیم کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کا اطلاق دو ماہ کے لئے ہو گا۔

ملک بھر سے سے مزید