• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2023ء میں بھی شکست ان کا مقدر بنے گی‘ فرخ حبیب

اسلام آباد(اے پی پی)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف کس بات کی خوشی منارہے ہیں، کنٹونمنٹس کے الیکشن میں سندھ، کے پی کے، بلوجستان میں انکی جماعت کا صفایا ہوگیا ہے،انکی جماعت سکڑ کر ایک ریجن کی جماعت بن چکی ہے۔

حکومت پر تنقید سے پہلے شہبازشریف اپنے بھگوڑے بھائی کوواپس لائیں‘ 2023ءمیں بھی ناکامی اورشکست ان کا مقدربنے گی جبکہ وزیرجیل خانہ جات و ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ عوام(ن )لیگ کا گھسا پٹا بیانیہ سن سن کر تنگ آ چکے ہیں۔ 

اتوار کو شہباز شریف کے بیان پراپنے ردعمل میں فرخ حبیب نے کہا کہ کسی جماعت کے مطالبے کی کوئی حیثیت نہیں‘صاف اور شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی زمہ داری ہے۔

2018میں پی ٹی آئی کو شکست دینے والے اب 2023کے الیکشن میں شکست کے خواب دیکھ رہے ہیں، انشاء اللہ ناکامی اورشکست 2023میں بھی انکا مقدر بنے گی۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف صاحب، حکومت پر تنقید سے پہلے اپنی ضمانت پر لندن بھگا کر لے جانے والے بھگوڑے بھائی کو واپس لائیں ۔

تازہ ترین