• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیتن یاہو کے کانوائے کی گٓاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار لڑکا زخمی

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے، اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ نیتن یاہو کے کانوائے کو منگل کی شام یروشلم میں انکے دفتر سے باہر یہ حادثہ پیش آیا۔ 

تل ابیب سے عرب میڈیا کے مطابق حادثے میں اسرائیلی وزیراعظم محفوظ رہے۔ 

بتایا جاتا ہے کہ ریمیمبرنیس ڈے کی تقریب سے نکلنے کے بعد کانوائے میں شامل ایک گاڑی نے ایک موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماری، تاہم یہ بات اب تک واضح نہیں کہ حادثے کے وقت نیتن یاہو کار میں سوار تھے یا نہیں۔ 

حادثے کا شکار ہونے والے موٹر سائیکل سوار کو جو کہ ایک 17 سالہ لڑکا ہے اسپتال پہنچایا گیا، وہ معمولی زخمی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید