• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی حکومت کے سخت اقدامات کے باوجود انگلش چینل پار کرنیوالوں کی تعداد میں اضافہ

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

برطانوی حکومت کے تمام تر اقدامات اور سختیوں کے باوجود چینل کراسنگ (رودبار انگلستان، برطانیہ اور فرانس کے درمیان سمندری حدود) کرنیوالے غیر قانونی مہاجرین کی رواں برس تعداد 10ہزار سے تجاوز کر گئی۔

موسم گرما کے دوران تیزی کیساتھ اعداد و شمار بڑھنے کی بھی توقع کی جا رہی ہے۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ برس کی نسبت رواں سال تیزی کیساتھ مہاجرین کی آمد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

گزشتہ سال 24 مئی تک غیر قانونی مہاجرین کی تعداد 10ہزار تک پہنچی تھی، جو رواں سال اپریل ختم ہونے سے قبل پوری ہو گئی ہے، جبکہ 2023 میں مذکورہ تعداد 17جون کو پوری ہوئی تھی۔

ہوم آفس کے اعداد و شمار کے مطابق چھوٹی کشتیوں پر آنے والے تارکین وطن کی تعداد 2025 کے پہلے چار مہینوں میں نئے ریکارڈ تک پہنچ چکی ہے۔

مذکورہ شرح سال 2024 کے مقابلے میں تقریباً 38 فیصد جبکہ سال 2023 کے مقابلے میں 72 فیصد زیادہ ہے۔

موسم گرما میں تارکین وطن کراسنگ کی کوششوں کو تیز کر دیتے ہیں، اسی تناظر میں یہ شرح مزید بلند ہونیکی توقع کی جا رہی ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید