• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویانا بلدیاتی الیکشن ایس او پی پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں 20ویں بلدیاتی انتخابات مکمل ہو گئے، جہاں برسر اقتدار ایس پی او پارٹی نے تقریباً 40 فیصد ووٹ حاصل کر کے ایک مرتبہ پھر اپنی برتری ثابت کر دی ہے۔

ایس پی او پارٹی اب ایک اتحادی جماعت کے ساتھ مل کر مئیر کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے دارالحکومت میں حکومت سازی کے مراحل طے کرے گی۔

ایس او زیڈ پارٹی سے وابستہ پاکستانی امیدوار نعمان اعوان نے بھی مسلسل دوسری بار انتخابات میں حصہ لیا، تاہم ان کی جماعت کو اس بار پچھلے انتخابات کے مقابلے میں کم ووٹ ملے۔

نعمان اعوان نے جنگ نمائندہ ویانا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں ووٹ دے کر اور حمایت کر کے حوصلہ افزائی کی۔

ایس او زیڈ پارٹی کے سربراہ حاکان نے بھی جنگ نمائندہ سے بات کرتے ہوئے ویانا میں مقیم تمام کمیونٹیز، خصوصاً پاکستانی برادری کا شکریہ ادا کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ان کی سیاسی جدوجہد آئندہ بھی بھرپور طریقے سے جاری رہے گی۔

موجودہ برسر اقتدار پارٹی کے مئیر مائیکل لدوگ نے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر سوشل میڈیا پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔

برطانیہ و یورپ سے مزید