پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 18 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 10 وکٹ سے ہرادیا۔
لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 90 رنز کا ہدف 7ویں اوورز میں حاصل کرلیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپننگ جوڑی کے فن ایلن 45 اور کپتان سعود شکیل نے 42 رنز اسکور کیے ہیں۔
پی ایس ایل سیزن 10 کے 18 ویں میچ میں ملتان سلطانز کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 89 رنز پر ڈھیر ہوئی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ملتان سلطانز کی ٹیم 17 اوورز میں89 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان پی ایس ایل میں بیٹ کیری کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے،اوپننگ بیٹر 44 گیندوں پر 44 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
ملتان سلطانز کے 9کھلاڑی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بولنگ کے سامنے ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکے، اسامہ میر 11 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے۔
فاسٹ بولر خرم شہزاد نے ابتدائی 4 بیٹرز کو صرف 20 رنز پر پویلین پہنچا دیے تھے، ملتان سلطانز کی ففٹی پر 6 وکٹ گرچکی تھیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دیگر بولز میں فہیم اشرف اور وسیم جونیئر نے 2،2 وکٹیں لیں۔
اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈ کا فیصلہ کیا، میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سعود شکیل جبکہ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان تھے۔
ایونٹ کے پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ ملتان سلطانز 2 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر براجمان ہے۔