• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی کے حکم پرپولیس کارکردگی جانچنے کیلئے سٹنگ آپریشن کا آغاز

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر)آئی جی پولیس پنجاب کے حکم پرپولیس کی کارکردگی جانچنے کیلئے سٹنگ آپریشن شروع کردیاگیا۔ اس حوالے سے پولیس سٹیشنوں اورچوکیوں میں پولیس کی کارکردگی اورعوام سے ان کے برتاؤ اوررویے کی جانچ کیلئے فرضی سائلین کوبھیج کرملازمین کارویہ چیک کیاجارہاہے ،آرپی اوراولپنڈی کی جانب سے اس مقصدکے لئے ایس ایس پی آرآئی بی راولپنڈی کی زیرنگرانی چوکی رنیال اورتھانہ آراے بازارمیں سٹنگ آپریشن کیاگیاجہاں ایک پرائیویٹ شخص کوسائل بناکربھیجاگیاجس نے حسب ہدایت چوکی رنیال جاکرکہاکہ وہ بکرامنڈی چوک سے شاہ قاف پل نزدچوکی رنیال جانے کے لئے گاڑی میں سوارہوا،راستہ میں کرایہ اداکیاجب گاڑی سے اترااورجیب میں ہاتھ ڈالاتو میرا بٹواغائب تھاجس میں 9ہزارروپے،شناختی کارڈتھاجوکسی نامعلوم شخص نے نکال لیاہے ،محررروم میں موجوددوکانسٹیبلوں نے اسے کہاکہ تم نادرادفترجاکرنیاشناختی کارڈ بنوالو،جب اس نے اصرارکیاکہ اس کی رقم بھی چوری ہوئی ہے تواسے کہاگیاکہ وقوعہ علاقہ تھانہ آراے بازار کابنتا ہے اوررپورٹ درج نہ کی ۔اس کے بعدمذکورہ شخص کواسی دن تھانہ آراے بازاربھجوایاگیاجووہاں محررروم میں گیا محررنے اسےڈیوٹی افسراے ایس آئی اجمل کے پاس بھجوادیا جس کوساری کہانی سنائی جس پراسے کہاگیاکہ نادراآفس چلے جاؤاورنادراآفیسرسے میری بات کروانامیں کہہ دوں گاوہ شناختی کارڈبنادے گا۔جب سائل نے اسے کہاکہ میرے پیسے بھی گئے ہیں تواے ایس آئی نے کہاکہ پیسوں کی خیرہے اوررپورٹ درج نہ کی ،دونوں جگہوں پرجرم قابل دست اندازی کی اطلاع کے باوجودبمطابق قانون وایس اوپی کارروائی نہ کی گئی۔
تازہ ترین