• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افتخار مٹو کے بھائی ریاض مٹو کے انتقال پر شمالی پنجاب فلور ملز مالکان کی تعزیت

اسلام آباد (جنگ نیوز) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون کے سابق چیئرمین افتخار احمد مٹو کے بھائی ریاض احمد مٹو کی رسم سوئم پر قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی اتوار کو انکی رہائشگاہ پر کی گئی۔ راولپنڈی اسلام آباد اور شمالی پنجاب اٹک‘ جہلم‘ چکوال‘ گوجرانوالہ ڈویژن کے فلور ملز مالکان نے ریاض احمد مٹو کے انتقال پر اُنکے بھائی افتخار احمد مٹو سے گجرات اُنکی رہائشگاہ جا کر فاتحہ خوانی اور تعزیت کی۔ شمالی پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ شیخ طارق صادق‘ ڈپٹی چیئرمین شیخ کاشف شبیر اور دیگر فلور ملز مالکان اکٹھے گجرات پہنچے اور رات گئے واپس آئے۔
تازہ ترین