• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوابزادہ نصراللہ اورچوہدری ظہورالہیٰ کی خدمات کو یاد رکھا جائیگا،زبیراحمدظہیر

لاہور(خبر نگار)اسلامی جمہوری اتحا دپاکستان کے سر براہ اور مر کزی جماعت اہلحد یث پاکستان کے امیر علامہ زبیرا حمد ظہیر نے کہا ہے کہ نواب زادہ نصر اللہ خان اور چوہدری ظہور الٰہی کی تحفظ نظر یہ اسلام ،خدمت عوام ،ملکی استحکام اور دفاع کے لیے بہتر ین خدمات کو کبھی فر اموش نہیں کیا جاسکتا یہ دونوں عظیم قائدین ملک وملت کی ترقی کے لیے ہمیشہ سب سے آگے بڑھ کر کام کرتے رہے ہیں ایسے سیاستدانوں پر 22کروڑ پاکستانی فخر کرتے ہیں ۔ وہ اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے مر کزی سیکرٹری جنرل رانا محمد آصف کی رہائش گاہ سنٹر ل پارک میں پر تقر یب سے خطاب کر رہے تھے سینئر نائب امیر مولانا محمد عبد اللہ فاروقی ،مولانا عبدالستار نیازی ،پروفیسر فیاض احمد سلفی اور میاں محمد اصغر سمیت یگربھی موجود تھے ، علامہ زبیرا حمد ظہیر نے کہا کہ نواب زادہ نصر اللہ خان اور چوہدری ظہور الٰہی نے ہر موقعہ پر محب وطن اور اسلام اور جمہوریت کیلئے مخلص ہونے کی جو مثالیں قائم کیں ہیںانکی پاکستان میں کوئی اور مثال نہیں ملتی چوہدری ظہور الٰہی کا خاندان آج بھی پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی اور عوام کی خدمت کیلئے سب سے آگے ہے ۔
لاہور سے مزید