پشاور کی بی آر ٹی میں 50 فیصد سواریوں سے متعلق کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔
ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ دفتری اوقات میں بی آرٹی بسوں میں رش معمول کی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام بی آر ٹی بسوں میں سواریوں کی مجموعی گنجائش 50 فیصد تک کم ہوئی ہے۔
ترجمان ٹرانس پشاور کا مزید کہنا تھا کہ بی آر ٹی میں سفر ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ سے مشروط ہے۔