• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لکس اسٹائل ایوارڈز کا میرے دل میں ایک خاص مقام ہے، میرا

فلم اسٹار و پروڈیوسر میرا کا کہنا ہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے سالانہ ایوارڈ شو لکس اسٹائل ایوارڈز کا ان کے دل میں ایک خاص مقام ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ماضی میں لکس اسٹائل ایوارڈز کی اپنی یادگار تصاویر شیئر کیں۔


تصاویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ ’لکس اسٹائل ایوارڈز کا میرے دل میں ایک خاص مقام ہے ، چاہے وہ ریڈ کارپٹ پر ہو یا اسٹیج پر۔‘

اداکارہ میرا نے کہا کہ لکس اسٹائل ایوارڈز سے میری محبت ناقابلِ بیان ہے، ایوارڈز شو کے 20 سال مکمل ہونے پر مبارک ہو۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں ’ایل ایس اے 2021‘ کا بھی اضافہ کیا۔

خیال رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے سالانہ ایوارڈ شو ’لکس اسٹائل‘ میں اس برس جیو انٹرٹینمنٹ نے سب سے زیادہ نامزدگیاں حاصل کی ہیں۔

جیو ٹی وی اپنی بہترین پروڈکشن کے لیے ٹیلی ویژن کیٹیگریز میں مجموعی طور پر 25 نامزدگیاں حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

لکس اسٹائل ایوارڈز کی آفیشل ویب سائٹ پر ووٹنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے اورصارفین اپنے پسندیدہ اداکاروں کو ووٹ کر رہے ہیں۔

تازہ ترین