پاکستان شوبز انڈسٹری کے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے سالانہ ایوارڈ شو ’لکس اسٹائل‘ میں ڈرامے کے بہترین گانوں کی نامزدگیوں میں جیو ٹی وی کے تین اوریجنل ساؤنڈ ٹریک (او ایس ٹی) شامل ہیں۔
جیو ٹی وی کے نامزد او ایس ٹیز میں ڈرامہ سیریل الف، فطرت اور رازِ الفت کے گانے شامل ہیں۔
الف:
حمزہ علی عباسی اور سجل علی کا بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل الف کا او ایس ٹی’الف بس‘ کے گلوکار مومنہ مستحسن اور شجاع حیدر ہیں۔
الف کا گانا یوٹیوب پر 4 اکتوبر کو ریلیز کیا گیا، جس کو اب تک دیکھنے والوں کی تعداد 79 لاکھ 23 ہزار سے زائد ہے جبکہ 76 ہزار لوگ اس گانے کو پسند کرتے ہیں۔
فطرت:
ڈرامہ سیریل فطرت کا گانا ’اے ظالم‘ ساحر علی بگا اور آئمہ بیگ نے مل کر گایا۔
ساحر علی بگا کے یوٹیوب چینل پر 9 نومبر 2020 کو ریلیز کیے گئے گانے کو اب تک 61 لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ اسے لائک کرنے والوں کی تعداد الف کے او ایس ٹی سے زیادہ ہے۔
فطرت کے او ایس ٹی کو یوٹیوب پر 88 لاکھ لوگ اب تک لائیک کرچکے ہیں۔
رازِ الفت :
ڈرامہ سیریل رازِ الفت کے گانے ’یہی تو رازِ الفت ہے‘ میں گلوکارہ آئمہ بیگ اور گلوکار شانی ارشد نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔
5 اپریل 2020 کو یوٹیوب پر جیو انٹرٹینمنٹ کے چینل پر ریلیز کیے گئے او ایس ٹی کو اب تک 5 کروڑ 35 لاکھ32 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔
ایوارڈز کے لیے ووٹنگ کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اور ناظرین اپنے پسندیدہ نامزد امیدوار کے لیے www.luxstyle.pk کی ویب سائٹ پر جا کر اپنا ووٹ با آسانی کاسٹ کرسکتے ہیں۔