• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوئٹر پر لکس اسٹائل ایوارڈز کی نامزدگیوں پر تبصرے

20ویں لکس اسٹائل ایوارڈز کے لیے نامزدگیوں کے اعلان کے بعد شائقین اپنے پسندیدہ اداکاروں ، ٹی وی ڈراموں ، موسیقاروں اور مصنفین کے لیے ووٹ ڈال رہے ہیں۔

لکس اسٹائل ایوارڈز کی آفیشل ویب سائٹ پر ووٹنگ کا عمل شروع ہوتے ہی سیکڑوں صارفین نے سوشل میڈیا کا رُخ کیا اور اپنے پسندیدہ ستاروں کیلئے ووٹ کرنے کا کہا۔

واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے سالانہ ایوارڈ شو ’لکس اسٹائل‘ میں اس برس جیو انٹرٹینمنٹ نے سب سے زیادہ نامزدگیاں حاصل کی ہیں۔

جیوٹی وی اپنی بہترین پروڈکشن کے لیے ٹیلی ویژن کیٹیگریز میں مجموعی طور پر 25 نامزدگیاں حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

ٹوئٹر پر صارفین اس بات پر بحث کر رہے ہیں کہ ان کے پسندیدہ اداکار اور ٹی وی سیریل یا او ایس ٹی اس سال ایوارڈ کے مستحق کیوں ہیں۔

ٹوئٹر پر لکس ایوارڈ کی نامزدگیوں پر ہونے والے چند تبصرے:


تازہ ترین