• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اریبہ حبیب کو شہناز گِل کی فلم کا بےصبری سے انتظار

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اریبہ حبیب کو بھارتی اداکارہ اور بگ باس 13 کی کنٹسٹنٹ شہناز گِل کی فلم ’حوصلہ رکھ‘ کا بےصبری سے انتظار ہے۔

اس حوالے سے اریبہ حبیب نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خصوصی اسٹوری شیئر کی۔

اریبہ حبیب نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شہناز گِل کی نئی آنے والی فلم ’حوصلہ رکھ‘ کا پوسٹر شیئر کیا۔

اداکارہ نے اپنی اسٹوری میں فلم کے مرکزی اداکاروں شہناز گِل، سونم باجوہ اور دلجیت کو مینشن کیا۔

اُنہوں نے تمام بھارتی اداکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’وہ اُن کی فلم کے لیے بہت پُرجوش ہیں۔‘

اریبہ حبیب کی انسٹا اسٹوری دیکھنے کے بعد واضح ہوگیا ہے کہ وہ شہناز گِل کی فلم کا بےصبری سے انتظار کررہی ہیں۔

اس سے قبل فلم ’حوصلہ رکھ‘ کے پروڈیوسر دلجیت تھنڈ نے بتایا تھا کہ وہ فلم کی شوٹنگ دوبارہ شروع کرنے کے لیے شہناز کے ٹھیک ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق شہناز گِل کی نئی آنے والی فلم ’حوصلہ رکھ‘ کی ٹیم کی جانب سے یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ اداکارہ رواں ماہ کے آخر میں دوبارہ اپنی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کریں گی۔

واضح رہے کہ رواں ماہ 2 ستمبر کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا دُنیا سے رخصت ہوگئے تھے جس کے بعد سے اُن کی گرل فرینڈ شہناز گِل شدید صدمے میں ہیں۔

تازہ ترین