• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق افغان صدر اشرف غنی کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا

کابل(جنگ نیوز)سابق افغان صدر اشرف غنی کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں اشرف غنی نے خود فیس بک اکاؤنٹ ہیک کیے جانے کی تصدیق کی۔شرف غنی نے بتایا کہ ان کا آفیشنل فیس بک پیج گزشتہ روز ہیک کرلیا گیا لہٰذا پیج کو بحال کیے جانے تک اس پر شائع ہونے والا مواد درست نہیں ہوگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اشرف غنی کے پیج پر نامعلوم ہیکرز کی جانب سے پیغام درج کیا گیا جس میں عالمی برادری سے افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

تازہ ترین