• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرمیوں میں گیس کی بندش سمجھ سے بالا تر ہے،رفعت راجپوت

راولپنڈی(جنگ نیوز) مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما تسلیم رفعت راجپوت نےکہا ہےکہ حکمرانوں عوام سے تعلق توڑ دیا ہے ۔ انہوں نےعوامی مشکلات حل کرنے کی بجائے عوام کو مسائل میں دھکیل دیا ہے۔صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے حلقہ میں گیس غائب ہے۔ گرمیوں میں گیس کی بندش سمجھ سے بالا تر ہے ،علاقہ مکین پریشان ہیں مگرکوئی شنوائی نہیں کی جا رہی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے علاقہ میں خواتین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹ بول کر عوام کو سبز باغ دکھانے والوں نے عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے انہیں مزید مشکل میں ڈال دیا ہے۔ مہنگائی اوربیروزگاری نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا ہے۔
تازہ ترین