• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی فرد کے ذریعے زمین منتقل کرنے کے الزام میں پٹواری کو قید اور جرمانہ

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)سپیشل جج اینٹی کرپشن راولپنڈی ڈویژن نے جعلی فرد کے ذریعے زمین منتقل کرنے کے الزام میں ملوث پٹواری کو قید اور جرمانے کی سزا سنادی، اینٹی کرپشن پولیس نے سزا پانے والے خانزادہ پٹواری کے خلاف 2010 میں مقدمہ درج کیا تھا جس میں الزام تھا کہ اس نے جعلی فرد بیع پر شہری کی زمین کسی کے نام منتقل کی تھی، ٹرائل مکمل ہونے پر گزشتہ روز عدالت نے پٹواری کو ہر دفعہ میں تین تین سال قید سخت اور پچاس ہزار روپے فی دفعہ جرمانے کی سزا سنا دی عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مزید تین ماہ قید بھگتنا ہو گی۔ اسی عدالت نے جعلی ضمانت نامہ دینے والے ملزم طاہر محمود کیانی کو بھی قید اور جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا، اینٹی کرپشن نے طاہر محمود کیانی کے خلاف 2015میں مقدمہ درج کیا تھا، ملزم نے 2007میں عدالت میں زیرسماعت کیس میں نامزد ملزم آصف کے ضامن کی حیثیت سے جو ضمانتی مچلکے جمع کروائے تھے وہ پڑتال پر جعلی نکلے تھے، الزام ثابت ہونے پر گزشتہ روز عدالت نے مجرم کو ہر دفعہ میں ایک ایک سال قید اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی عدم ادائیگی جرمانہ پر ملزم کو مزید تین ماہ قید بھگتنا ہو گی۔
تازہ ترین