• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نےاپنے آپ کو ناکام لیڈر ثابت کردیا ، لیاقت بلوچ

لاہور(نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعت اسلامی و سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہا کہ عمران خان نے اقتدار میں آ کر اپنے آپ کو ناکام لیڈر ثابت کردیا ہے۔ عملاً ہر سطح پر حکومتی پارٹی کے اندر کے بحرانوں نے ملک کے لئے بڑی مشکلات پیدا کر دی ہیں۔ بونیر، وزیرآباد، علی پور چٹھہ میں عوامی اور ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری، رشوت، کرپشن نے تین سالہ دورِ اقتدار میں تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔
تازہ ترین