گول کیپر وزینا کی والدہ بیٹے کے اگلے میچ میں میامی اسٹیڈیم میں موجود ہونگی
فٹ بال ورلڈ کپ میں راتوں رات شہرت کی بُلندیوں کو چھونے والے کیپ ورڈی کے گول کیپر وزینا کی والدہ بھی اپنے بیٹے کا اگلا میچ دیکھنے کیلئے میامی کے اسٹیڈیم میں موجود ہوں گی، بھاری امریکن ویزا فیس کی وجہ سے وہ امریکا نہیں جاسکی تھیں لیکن اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے ویزا فیس معاف کر کے اُن کے امریکا پہنچنے کے انتظامات شروع کردیئے ہیں۔