• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: مزید 10 شہری ڈینگی سے متاثر


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 شہری ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

ڈی ایچ او اسلام آباد ڈاکٹر زعیم ضیاء کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 217 ہو گئی۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ڈینگی سے متاثرہ شہریوں کی بڑی تعداد ہولی فیملی اسپتال، بے نظیر بھٹو اسپتال اور پمز میں زیرِ علاج ہے۔

ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ گزشتہ 5 دنوں کے دوران 165 شہری ڈینگی سے بیمار ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے دیہی علاقے ڈینگی سے زیادہ متاثر ہیں۔

ڈی ایچ او اسلام آباد ڈاکٹر زعیم ضیاء کا مزید کہنا ہے کہ ڈینگی سے دارالحکومت کے دیہی علاقوں میں 152 اور شہری علاقوں میں 65 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ڈینگی سے ترلائی کے علاقے میں 78، کورال میں 33، علی پور میں 13 اور ترنول میں 14 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

تازہ ترین