کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے 28 کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے 12 کا تعلق کراچی سے ہے جبکہ سندھ بھر میں رواں سال ڈینگی کے 1822 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، ستمبر میں 457 مریض سامنے آئے،اب تک 5 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ میں چوبیس گھنٹوں کے دوران رپورٹ ہونے والے ڈینگی وائرس کے 28 کیسز میں سے 12 کا تعلق کراچی سے ہے، ماہ ستمبر میں ڈینگی کے 457 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 314 کا تعلق کراچی سے ہے، ستمبر کے مہینے میں کراچی کے ضلع وسطی سے 110، ضلع شرقی سے 70، ضلع جنوب سے 43، ضلع کورنگی سے 35، ضلع غربی سے 30 اور ضلع ملیر سے 26 کیس رپورٹ ہوئے، رواں سال سندھ میں ڈینگی کے 25 ستمبر تک 1822 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ ڈینگی کے باعث 5 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔