• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعلیٰ سندھ کو نا اہل قرار دینے کی درخواست مسترد


سندھ ہائی کورٹ نے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو نااہل قرار دینے کی درخواست ابتدائی سماعت کے بعد مسترد کر دی۔

عدالتِ عالیہ نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی درخواست کو ناقابلِ سماعت قرار دے دیا۔

حلیم عادل شیخ نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ 2013ء میں مراد علی شاہ کو دہری شہریت چھپانے پر سپریم کورٹ نے نا اہل قرار دیا تھا۔

انہوں نے درخواست میں کہا کہ نا اہلی کے باوجود مراد علی شاہ نے ضمنی انتخابات میں حصہ لیا اور کامیاب ہوئے، مراد علی شاہ صادق اور امین نہیں رہے۔

درخواست گزار حلیم عادل شیخ نے عدالت سے استدعا کی کہ مراد علی شاہ کو آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت مستقل نا اہل قرار دیا جائے۔

سندھ ہائی کورٹ نے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو نا اہل قرار دینے کی درخواست ابتدائی سماعت پر ہی مسترد کر دی۔

تازہ ترین