• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نادیہ خان سائبر فراڈ کیس، ملزم کو 8اکتوبر تک ریمانڈ پر بھیج دیا گیا


اداکارہ نادیہ خان سائبر فراڈ کیس میں نامزد ملزم کو عدالت کی جانب سے  8 اکتوبر تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

 ایف آئی اے کی جانب سے اداکارہ نادیہ خان سائبر فراڈ کیس میں نامزد ملزم حماد کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے ملزم کو 8 اکتوبر تک ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے کیس کا چالان طلب کر لیا ہے۔

عدالت میں سماعت کے دوران ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کا بتانا تھا کہ نادیہ خان کو کم از کم 60 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

ایف آئی اے تفتیشی افسر کے مطابق ستمبر 2020ء میں نادیہ خان کا یوٹیوب چینل ہیک کیا گیا تھا، نادیہ خان کوجب فراڈ کا احساس ہوا تو انہوں نےایف آئی اے سائبر کرائم کو شکایت کی، نادیہ خان نے ایک آئی ٹی ایکسپرٹ کے ذریعے اپنا چینل ریکور کروایا تھا۔

ایف آئی اے تفتیشی افسر کے مطابق آئی ٹی ایکسپرٹ نے یوٹیوب چینل میں بینک تفصیلات تبدیل کر دیں، نتیجے میں نادیہ خان کے یوٹیوب چینل کی تمام کمائی آئی ٹی ایکسپرٹ کو جانے لگی۔

تازہ ترین