• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہ انتقام میں اندھے ہوچکے ہیں، انہیں ملک کی پرواہ نہیں، شاہد خاقان عباسی

مسلم لگ نون کے سینئر رہنما، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ یہاں تین سال سے تماشا لگا ہوا ہے، یہ انتقام میں اتنے اندھے ہوچکے ہیں کہ انہیں ملک کی پرواہ نہیں ہے۔

شاہدخاقان عباسی نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ یہ جھوٹے ثبوت دوسرے ملکوں کو دیتے ہیں کہ یہ ہم نے کر لیا ہے،  اگر جرم تھا تو ایک سال سے زیادہ قید میں رکھا تو مقدمہ کیوں نہیں بنا سکے، انٹرنیشنل ایجنسیز کہہ چکی ہیں کہ ہمارے پاس کوئی ثبوت نہیں ہیں، پاکستان میں شہباز شریف پر جو کیسز ہیں ان کی کیا حیثیت ہے؟

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایسٹ ریکوری یونٹ نے آج تک کیا کام کیا ہے، اس ایسٹ ریکوری یونٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، 11دسمبر 2019ء کو بیرسٹر ضیا نے حکومت پاکستان کی طرف سے ایسٹ ریکوری یونٹ کو خط لکھا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیرسٹر ضیا کی حکومت میں کیا حیثیت ہے اس کا کسی کو پتا نہیں، شہباز شریف اور سلیمان شہباز کے اکاؤنٹ ڈکلیئرڈ ہیں، ان کا قانون ہے، ایک سال کے لیے اکاؤنٹ فریز کر دیئے گئے۔

شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا یوکے، پاکستان اور یو اےای میں تفتیش ہوئی، دیکھا گیا کہ جرم کیا گیا کہ اثاثے اور پیسے بنائے گئے، یہ جج ارشد ملک کو بلیک میل کر کے فیصلے نہیں ہوئے۔

شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ نیشنل کرائم ایجنسی انگلینڈ میں ایک ادارہ ہے، یہ ادارہ ہر معاملے کی بڑی سختی سےتفتیش کرتا ہے، پیسے کہاں گئے، مصرف کیا تھا یہ تین ممالک میں دیکھا گیا، شہباز اور سلیمان شہباز نے انہیں خود اجازت دی کہ آپ اس اکاؤنٹ کی تفتیش کر سکتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی، ہمارے پاس ایسے شواہد ہیں کہ ایف آئی اے کے لوگ بھی جا کر ملتے رہے ہیں، 20 ماہ 3 ممالک کے اندر نیشنل کرائم ایجنسی نے تفتیش جاری رکھی۔

شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیشنل اکاؤنٹ ایجنسی نے عدالت کو لکھا کہ ہمیں مزید اکاؤنٹ فریز نہیں کرنے، تین ممالک میں کسی جرم اور منی لانڈرنگ کی شہادت نہیں ملی۔

تازہ ترین