• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم پارلیمنٹ آکر پوزیشن واضح کریں ،پرویز اشرف

Pm Should Come Parliament And Clear Their Position Raja Pervaiz Ashraf
سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہاہے کہ حکومت کوپاناما لیکس پرسپریم کورٹ کی بات مان کرقانون سازی کرنی چاہیے ۔حکومت کے پاس اب ایک ہی راستہ ہے ،وزیر اعظم پارلیمنٹ میں آئیں اوراپنی پوزیشن واضح کریں ۔

لاہور میں بلاول ہائوس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پانامالیکس کے سادہ مسئلے کو پیچیدہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

اپوزیشن کے سوالوں کا جواب دینے کی بجائے حکومت نے اسے سیاسی مسئلہ بنادیا ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہورہی ہے اپنی ذات کی خاطر ملک کا نقصان نہ پہنچائیں ۔

انہوں نے کہا کہ وہ جو کچھ دیکھ رہے ہیں لب پر نہیں لاسکتےبڑے خطرات نظرآرہے ہیں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ موجودہ چیف جسٹس کا حکومت سے وہ رویہ نہیں جوافتخار چوہدری ہمارے ساتھ روا رکھتے تھے۔ وہ پیپلز پارٹی کے خلاف کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے تھے ۔
تازہ ترین