• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہاں طاقت، جبر اور زیادتی کی حکمرانی ہے، عرفان صدیقی


اسلام آباد میں معلومات تک رسائی کے عالمی دن کی مناسبت سے پارلیمنٹرینز کمیشن فار ہیومن رائٹس کے تحت سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سیمینار سے پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید، ن لیگی سینیٹر عرفان صدیقی، سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی، پی ایف یو جے کے سیکریٹری جنرل ناصر زیدی نے خطاب کیا۔

ن لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ یہاں طاقت، جبر اور زیادتی کی حکمرانی ہے، یہاں پر آپ اطلاعات تک رسائی مانگ رہے ہیں، اپنی عزت، ناموس اور جانیں بچائیں۔

سینیٹر رضا ربانی نے خطاب میں کہا کہ ادارے جان بوجھ کر ختم کیے جارہے ہیں، مشترکہ اجلاس بلاکر بل پاس کروانے کی دھمکیاں مناسب نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بنیادی تبدیلی لانے، اصلاحات کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کرچلنا پڑتا ہے۔

ناصر زیدی نے کہا کہ ریاست کا بحران گہرا اور مسائل بڑھتے جارہے ہیں، ملک میں سینسرشپ ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اختلافی آوازوں کو خاموش کرادیا جاتا ہے، نئے میثاق میں آئین کی بالادستی قائم کرنے کا عزم کرنا ہوگا۔

پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال ناگزیر ہے۔

تازہ ترین