الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے وفاقی وزراء فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دے دی۔
وفاقی وزراء فواد چوہدری اور اعظم سواتی کے چیف الیکشن کمشنر اور ای سی پی پر لگائے کے الزامات کے معاملے میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ای سی پی نے دونوں وفاقی وزراء کو الزامات کا جواب جمع کرانے کے لیے 3 ہفتوں کی مہلت دی ہے۔
ذرائع کے مطابق مقررہ وقت پر فواد چوہدری اور اعظم سواتی کے جواب جمع نہ کرانے کی صورت میں الیکشن ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔
ذرائع کے مطابق الزامات کے ثبوت فراہم نہ کرنے پر دونوں وفاقی وزراء پر توہین کمیشن کی کارروائی کی جاسکتی ہے۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے جواب جمع کرانے کےلیے ای سی پی سے مہلت مانگی تھی۔