• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف سے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کی تفتیش کی مزید تفصیل سامنے آگئی


اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کی تفتیش کی مزید تفصیل سامنے آگئی۔

ایجنسی نے سینٹرل لندن میں فلیٹ کی خریداری کے لیے استعمال کیے گئے پیسے کی منی ٹریل خود شہباز شریف سے حاصل کی۔

مئی 2005 میں خریدے گئے فلیٹ کے لیے شہباز شریف کو تقریباً 60 ہزار پاؤنڈز کا قرض برٹش پاکستانی بزنس مین انیل مسرت نے فراہم کیا۔

نیشنل کرائم ایجنسی نے سلیمان شہباز کے بارکلے اکاؤنٹ میں گفٹ کے طور پر نقد رقوم کی منتقلی کی تمام تفصیلات بھی طلب کیں۔

شہباز شریف کے وکلا کو رقوم کی ادائیگی کرنے پر این سی اے نے بزنس مین ذوالفقار احمد کا اکاؤنٹ بھی منجمد کیا۔

این سی اے نے عدالت میں پیش کی گئی یکطرفہ درخواست میں کہا کہ اُسے سلیمان شہباز کے خلاف 2 سال پر محیط بین الاقوامی تفتیش میں منی لانڈرنگ اور مجرمانہ طرزِ عمل کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

برطانیہ کی این سی اے نے شہباز شریف کی جانب سے سینٹرل لندن میں فلیٹ کی خریداری کی تفتیش کی تھی۔

نیشنل کرائم ایجنسی کے بین الاقوامی کرپشن یونٹ نے شہباز شریف سے فلیٹ سے متعلق منی ٹریل کی مکمل تفصیلات طلب کی تھیں۔

تازہ ترین