• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھرپارکر: باپ کی 3 کم سن بچوں سمیت مبینہ خودکشی

تھرپارکر کی تحصیل چھاچھرو میں کنویں سے چار افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ ایس ایس پی کے مطابق تمام افراد نے خودکشی کی۔ مرنے والوں میں والد اس کے تین کم سن بچے شامل ہیں۔

ایس ایس پی حسن سردار نیازی کے مطابق 28 سالہ نول مینگواڑ نے اپنے تین کم سن بچوں کے ساتھ خودکشی کی۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق نول مینگواڑ نے پہلے اپنے چار سالہ بیٹے مدن، دو سالہ کلدیپ کو کنویں میں پھینکا اور چار ماہ کے بیٹے کو سینےسے لگا کر کنویں میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

نول مینگواڑ ذہنی اور نفسیاتی دباؤ کا شکارتھا، تاہم معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔

تازہ ترین