• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں گزشتہ سال قتل کے واقعات میں30فیصد اضافہ ہوا، ایف بی آئی

واشنگٹن ( آن لائن ) امریکا میں 2019 کے مقابلے میں گزشتہ سال قتل کے واقعات میں 30 فیصد اضافہ ہوا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی تحقیقاتی ادارے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن کی رپورٹ کے میں کہا گیا ہے کہ ملک میں گزشتہ سال 21 ہزار 500 قتل ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق پچھلے سال قتل کے واقعات کی تعداد میں جون سے تیزی سے اضافہ ہوا جبکہ جنوبی ریاست لوزیانا میں قتل کی شرح سب سے زیادہ رہی۔ رپورٹ کے مطابق 2020 میں 77 فیصد قتل پستول سے کیے گئے جو کہ 2019 میں 74 فیصد تھے۔ماہرین نے پچھلے سال قتل کی تعداد میں اضافے کی کوئی واضح وضاحت فراہم نہیں کی ہے لیکن انہوں نے کووڈ کے عدم استحکام کے اثرات اوراسلحے کی فروخت میں اضافے کی طرف اشارہ کیا۔ 

تازہ ترین