• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلجیم اور پاکستان کے پارلیمنٹیرینزکے درمیان تعاون میں اضافہ کیا جائےگا

برسلز( حافظ انیب راشد ) بلجیم اور پاکستان کے پارلیمنٹیرینز کے درمیان تعاون میں اضافہ کیا جائے گا۔ اس بات کا فیصلہ بلجین پاکستان پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کی چیئر پرسن سینیٹر الیسیا کلاز اور یورپین یونین، بلجیم اور لکسمبرگ میں پاکستان کے سفیر ظہیر اے جنجوعہ کے درمیان ایک ملاقات میں کیا گیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر گفتگو کے علاوہ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اب جب کوویڈ-19 کے بعد دنیا میں ملاقات کے مواقع میں اضافہ ہو رہا ہے، تو ایسے میں دونوں ممالک کے درمیان موجود پارلیمنٹری فرینڈ شپ گروپ کو فعال کیا جائے اور دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر تعاون کے فروغ کیلئے کوششوں میں اضافہ کیا جائے۔

تازہ ترین