• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس: چوہدری شبیر کوٹلہ کے اعزاز میں چوہدری ساجد ویرو وال کا عشائیہ

پیرس (نمائندہ جنگ )گجرات کے معروف سیاسی رہنما چوہدری شبیر احمد کوٹلہ سابق رکن پنجاب اسمبلی کے دورہ فرانس کے دوران ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ان کے اعزاز میں چوہدری ساجد ویرووال کی طرف سےپر تکلف عشائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں فرانس بھر کی سیاسی سماجی شخصیات نےشرکت کی،فرانس کی مختلف کمیونٹی شخصیات نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی استقبالیہ تقریب چوہدری شبیر احمد کوٹلہ کی عوام میں بھر پور مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ چوہدری شہباز کوٹلہ ، چوہدری شمشاد اور دیگر کا کہنا تھا کہ چوہدری شبیر احمد کوٹلہ انتہائی ملنسار دوستوں کے دوست اور قول کے پکے انسان ہیں لہذا اورسیز پاکستانی جہاں جہاں آباد ہیں ان کا دل کی گہرائیوں سے احترام کرتے ہیں اب بھی ان کے بھائی عابد نعیم کوٹلہ رکن قومی اسمبلی ہیں ۔

تازہ ترین