• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خالص سلیکان کی بیٹری تیار ،10گناتوانائی جمع رکھے گی

سان تیاگو(نیوز ڈیسک) سائنسدانوں نے حال ہی میں ایک سالڈ اسٹیٹ بیٹری تیار کی ہے جسے بنانے کے بعد اس کے بعض اَن دیکھے خواص سامنے آئے ہیں جنہیں جان کر وہ خود حیران رہ گئے ہیں۔تحقیقی جرنل سائنس میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق اس نئی بیٹری میں دو جدید بیٹریوں کے تصورات کو ایک بیٹری میں ڈھالا گیا ہے۔ ایک جانب تو اس میں سالڈ اسٹیٹ الیکٹرولائٹ ہیں دو دوسری جانب اس کا اینوڈ سلیکان سے بنایا گیا ہے جو اسے ’سلیکان سالڈ اسٹیٹ‘ بیٹری بناتا ہے۔ابتدائی ٹیسٹ میں یہ دیرپا، محفوظ اور توانائی سے بھرپور ثابت ہوئی ہے۔ اسے گاڑیوں سے لے کر گرڈ بجلی محفوظ رکھنے کےلیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ جامعہ کیلیفورنیا سان ڈیاگو نے ایل جی انرجی کمپنی کے اشتراک سے اسے تیار کیا ہے۔ٓجس کی عام لیتھیئم آئن بیٹریوں کے مقابلے میں سلیکان اینوڈ دس گنا تک توانائی جمع رکھ سکتے ہیں۔ تجرباتی بیٹری کو 500 مرتبہ چارج اور ڈسچارج کیا گیا تو اس نے بجلی برقرار رکھنے کا 80 فیصد ہدف مکمل کیا اس طرح سلیکان سالڈ اسٹیٹ بیٹری کا خواب تعبیر کی جانب بڑھ رہا ہے۔ اس میں مائیکروسلیکان استعمال کیا گیا ہے جو دیگر اجزا کے مقابلے میں کم خرچ ہے اور اسے تیار کرنا آسان بھی ہے۔

تازہ ترین