• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سید علی شاہ گیلانی کی رحلت قومی نقصان ہے ، چوہدر ی محمد شریف

لوٹن( نمائندہ جنگ) تحریک کشمیر برطانیہ کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد شریف نے ایک بیان میں مقبوضہ کشمیر کے صف اول کے رہنما سید علی گیلانی کی رحلت کو ایک بڑا قومی نقصان قرار دیا ہے، اپنے تعزیتی بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کشمیری ایک ایسے عظیم لیڈر سے محروم ہو گئے ہیں جس نے زندگی کا مشن آزادی کشمیر اور الحاق پاکستان کو بنائے رکھا، بھارت کا کوئی بھی حربہ اور ظلم انہیں اپنے عظیم مشن سے ہٹا نہیں سکا تھا، ان کی ولولہ انگیز قیادت میں کشمیری نوجوان نسل نے بھارت کے تمام ہتھکنڈوں کو ناکام کیا، یہی وجہ ہے کہ آج پوری کشمیری اور پاکستانی قوم غم والم میں ڈوبی ہوئی ہے، اس سانحہ پر تمام محب وطن افراد دکھی اور غمزدہ ہیں اور بلاشبہ کشمیری ہی قائد حریت سے محروم نہیں ہوئے بلکہ آپ پوری مسلم دنیا کے رہنما تھے، ہماری دعا ہے کہ اللہ پاک ان کے درجات بلند فرمائے اور اپنی رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین ۔

تازہ ترین