کراچی (اسٹاف رپورٹر) جے ایس بینک نے پاکستانی ٹیک اسٹارٹ اپ ریموٹ بیس کےساتھ شراکت قائم کی تاکہ ملک کے سب سے بڑے ورچوئل ہیکاتھون کیلئے اوپن بینکنگ ایکو سسٹم کا آغاز کیا جاسکے۔ جے ایس بینک اس دو روزہ ایونٹ میں بطور پلاٹینم اسپانسر شامل ہوا جس کی میزبانی اعجاز لیب نے کی جبکہ انعامات کا پول 25لاکھ روپے سے زائد کاتھا ، اس میں FAANGمینٹورشپ، آئی فونز (iPhones) اور میک بکس (MacBooks) جیسے قیمتی انعامات بھی تھے۔ انعامات کے علاوہ متعدد ایوارڈز کی کیٹیگری موجود تھیں جیسے بہترین ڈیزائن کردہ پروجیکٹ، انتہائی فنکشنل پروجیکٹ، بہترین تحریر کردہ کوڈنگ، حاضرین کا ’منتخب کردہ اور سرمایہ کاری ‘ کا ایوارڈ بھی شامل تھے۔شرکاءنے کوڈ اس پر عملدرآمد اور اپنے آئیڈیاز پوری دنیا سے آئے ججز، اسپیکرز اور وینچر سرمایہ کاروں کے سامنے پیش کئے۔ اس موقع پر جے ایس بینک کے چیف ڈیجیٹل آفیسر نعمان اظہر کا کہنا تھا کہ ریموٹ بیس ہیک فیسٹ نے ڈیجیٹل چیلنج کو دیکھتے اور سیکھتے ہوئے ڈیجیٹل انقلاب کی حوصلہ افزائی کرنے والی ٹیکنالوجی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کو فروغ دیتے ہوئے بینکنگ کے مستقبل کو بدلنے کیلئے ایک اسٹیج مرتب کیا ہے۔ جے ایس بینک ان کاوشوں کی جو کامیابی پر مبنی اقدامات پر منحصر ہوں ہمیشہ حمایت کرتا ہے ۔ تقریب سے ریمورٹ بیس کے سی ای او قاسم اسد سلام کا کہنا تھا کہ جے ایس بینک اور ریموٹ بیس کے مابین ہیک فیسٹ کے ذریعہ باہمی تعاون بہترین ٹیک ٹیلنٹ کو جدید کاروباری ماڈلز کے فروغ کا موقع دے کر متاثر کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔