• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غبن و دھوکا دہی، مجرم کو مجموعی طور پر 10سال قید، 42 لاکھ جرمانہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) اسپیشل بینکنگ کورٹ نے نجی بینک میں دھوکا دہی اور غبن کرنے کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر مجرم کامران مرزا کو مجموعی طور پر 10سال قید کی سزا اور 42لاکھ 18ہزارجرمانہ عائد کیا،ملزم نجی بینک میں کیشیئر کی حیثیت سے تعینات تھا اور دھوکا دہی اور غبن سے بینک کو19لاکھ 90ہزار روپے کا نقصان پہنچایا۔ ملزم کو زیر دفعہ 408تعزیرات پاکستان کے تحت  مجرم قرار دیا گیا اور 7 سال قید کی سزا سنائی گئی -ملزم کو زیر دفعہ 477تعزیرات پاکستان کے تحت 3 سال قید اور 477(الف) کے تحت پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی، ملزم کے خلاف ایف آئی اے، کمرشل بینک سرکل کراچی میں مقدمہ درج تھا۔

تازہ ترین