حیدر آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 1 شخص انتقال کر گیا، مثبت کیسز کی شرح 9 فیصد ہو گئی۔
محکمۂ صحت کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق صوبۂ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد میں 24 گھنٹوں میں 1 شخص کے انتقال کے بعد کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 577 ہو گئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 862 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 80 میں کورونا کی تصدیق کے بعد مثبت کیسز کی شرح 9 فیصد ہو گئی ہے۔
حیدر آباد میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد اب بھی 1533 ہے۔