وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے لندن میں کیس شروع کیا نہ شہبازشریف اس میں شامل تھے۔
وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے شہباز شریف کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ این سی اے نے ایسٹ ریکوری یونٹ سے بھی رابطہ کیا اور مدد مانگی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ایک گھنٹہ دس منٹ شہباز شریف نے مسلسل جھوٹ بولا، حکومت پاکستان نے لندن میں کیس کسی طور شروع نہیں کیا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ شریف خاندان کا وتیرہ ہے کبھی سچ بات نہیں کی، این سی اے نے اپنے طور پر سلیمان شہباز اور فرنٹ مین کے اکاؤنٹ کی تحقیقات کیں، این سی اے نے ایسٹ ریکوری یونٹ سے بھی رابطہ کیا اور مدد مانگی۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف پاکستان میں مقدمات ہیں، عدالتوں کو شہباز شریف کے مقدمات روزانہ کی بنیاد پر سننا چاہیے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ العربیہ اور رمضان شوگر ملز منظم منی لانڈرنگ کا نیٹ ورک چلا رہی تھیں، دس سالوں میں 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا علیحدہ اسکینڈل ہے۔