کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے انفرادی مقابلوں کیلئے چھ پاکستانی کھلاڑی جمعرات کی صبح قطر روانہ ہوں گے، ان میں قومی چیمپئن شاہ خان، محمدرمیز خان، فہد خواجہ، کے علاوہ پرنیا زمان خان ( قومی چیمپئن)، حائقہ حسن ( کراچی)صنم یاسین شامل ہیں، سید متین احمد دستے کے سر براہ ہوں گے۔