اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ مہنگی سڑکیں کس نے بنائیں؟ اسکی زندہ مثال پشاور عمرانی بس منصوبہ ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پشاور بس منصوبہ نواز شریف دور میں بننے والے 3 میٹرو منصوبوں لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد اور ملتان سے بھی مہنگا بنا۔ سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ پشاور بس منصوبے کی بسیں چلتی کم اور جلتی زیادہ ہیں۔